پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ وانا بازار کے قریب واقع مسجد دارالعلوم وزیرستان میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ مسجد کے خطیب مولانا نورمحمد ظہر کے نماز کے بعد درس قران ختم کرکے لوگوں سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک نوعمر خودکش حملہ آور آگے بڑھا اور ہاتھ ملاتے ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا۔اہلکار کے مطابق دھماکے میں مولانا نور محمد سمیت بیس افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے مقامی نمازی بتائے جاتے ہیں۔
........
/110